بھارت ہجرت کرنے والا ہندو خاندان واپس پاکستان آگیا ۔۔۔۔ مودی سرکار نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا ؟ ہوش اڑا دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سے ایک سال قبل بھارت ہجرت کرجانے والا ہندو خاندان بھارتی مظالم سے تنگ آکر واپس گھوٹکی پہنچ گیا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ضلع گھوٹکی سے تعلق رکھنے والا ہندو خاندان گزشتہ سال بھارت منتقل ہوا تھا، جہاں امتیازی سلوک اور مظالم نے انہیں واپس اپنے وطن

آنے پر مجبور کردیا۔14 افراد پر مشتمل ہندو خاندان بھارت سے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا جہاں سے انہیں سندھ میں ان کے آبائی علاقے گھوٹکی روانہ کردیا گیا۔گھوٹکی پہنچنے پر عوام نے ہندو خاندان کا شاندار استقبال کیا اور پھول نچھاور کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گھوٹکی بھی ہندو خاندان کے استقبال کے لیے پہنچے اور انہیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خاندان اپنی خوشی سے ایک سال قبل بھارت منقتل ہوا مگر خود کو غیر محفوظ جان کر واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں، پاکستان پرامن ملک ہے جہاں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں۔خاندان کے ایک فرد نے کہا کہ ہمیں وہاں نفرت سے دیکھا جاتا تھا اور بہت مشکلات تھیں اس لیے تنگ آکر وطن واپسی کا فیصلہ کیا اور یہاں آکر بہت خوش ہیں۔ آنے پر مجبور کردیا۔14 افراد پر مشتمل ہندو خاندان بھارت سے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا جہاں سے انہیں سندھ میں ان کے آبائی علاقے گھوٹکی روانہ کردیا گیا۔گھوٹکی پہنچنے پر عوام نے ہندو خاندان کا شاندار استقبال کیا اور پھول نچھاور کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گھوٹکی بھی ہندو خاندان کے استقبال کے لیے پہنچے اور انہیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خاندان اپنی خوشی سے ایک سال قبل بھارت منقتل ہوا مگر خود کو غیر محفوظ جان کر واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں، پاکستان پرامن ملک ہے جہاں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں۔خاندان کے ایک فرد نے کہا کہ ہمیں وہاں نفرت سے دیکھا جاتا تھا اور بہت مشکلات تھیں اس لیے تنگ آکر وطن واپسی کا فیصلہ کیا اور یہاں آکر بہت خوش ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.