وہ وقت جب ملک ریاض نے ’’اوریا مقبول جان‘‘ کو بھی کروڑوں روپے کی پیشکش کر دی تھی لیکن کس کام کے عوض؟ جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور کالم نگار اوریامقبول جان کہتے ہیں کہ ملک ریاض انھیں بھی دو کروڑ روپے اور ایک پلاٹ کی پیشکش کر چکے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اوریا مقبول جان نے کہا ہے ” میری تقریباً دو سال پہلے ملک ریاض سے ملاقات ہوئی تھی۔

ملک ریاض نے مجھے دو کروڑ روپے اور ایک پلاٹ دینے کی آفر کی تھی۔ اور یہ بولا تھا کہ شاکر کبھی میرے خلاف پروگرام مت کرنا۔میں سر کٹا سکتا ہوں ضمیر نہیں بیچ سکتا ، آج تک پانچ مرلے کے پلاٹ میں رہتا ہوں ”۔ وا ضح رہے کہ ماڈل و اداکارہ عظمیٰ خان پر ملک ریاض کی بیٹی کے تشدد کے واقعے کے بعد ملک ریاض ایک بار پھر خبروں کی زد میں آرہے ہیں اور کئی صحافی اور ہیومنسٹ ملک کی طاقتور شخصیت کو بھی قانون کے کٹہرے میں لائے جانے کی درخواست کر رہے ہیں۔ لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کے کیس میں تاجر ملک ریاض کی تین بیٹیوں کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ 15 جون تک اُنہیں گرفتار نہ کرے۔ ایڈیشنل سیشن جج فرخ حسین نے پچاس، پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض تینوں خواتین ملزمان کی عبوری درخواستِ ضمانت منظور کی ہے۔ پیر کو سماعت کے دوران ملک ریاض کی بیٹیوں کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر طاہر نصراللہ وڑائچ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عنبر ملک، پشتین ملک اور آمنہ ملک بے قصور ہیں، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے اس لیے عدالت عبوری درخواست منظور کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے لاہور کے تھانہ ڈیفنس کے ایس ایچ او سے مقدمے کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے جب کہ عدالت نے تینوں خواتین سے مشترکہ طور پر تفتیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.