انہونی ہوگئی۔!! چین نے افغان طالبان کو ایسے شاندار پیکیج کی پیشکش کر ڈالی کہ مخالفین ہاتھ ملتے رہ گئے

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے افغان طالبان کو امن مذاکرات میں تعاون کے عوض بہت بڑا معاشی پیکیج دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے قبائلی رہنماؤں نے بتایا ہے کہ بیجنگ کے سفارت کاروں نے بیجنگ میں گذشتہ تین ماہ سے جاریگفتگو کے دوران

ملک میں “توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں قابل قدر سرمایہ کاری” کی پیش کش کی۔ چینی عہدیداروں نے طالبان کو پیشکش کہ وہ افغانستان میں امن لائیں اور اس کے بدلے میں چین روڈ نیٹ ورک تعمیر کر کے دے گا۔چین نے ایسی موٹرویز بنانے کا اعلان کیا ہے جو افغانستان کے مختلف شہروں کو آپس میں جوڑے گا۔چین کے اس وعدے کی تکمیل افغانستان میں روڈ نیٹ ورک کی تعمیر کے ذریعے ہو گی،چینی حکام کا کہنا ہے کہ روڈ نیٹ ورک کی تعمیر سے مقامی تجارت کو ترقی ملے گی۔چین اپنی سرحد سے جڑے ممالک میں دلچسپی لے رہا ہے،افغانستان چین کے مجموعی مفاد میں بھی فٹ ہے۔دوسری جانب افغانستان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان حکومت کی نمائندگی کرنے والی ٹیم سے امن مذاکرات کی وجہ سے طالبان مذاکرات کاروں کی نئی ٹیم کے سربراہ کے ساتھ دوحہ میں ملاقات کی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.