ن لیگی ایم پی اے عمران خالد کے گھر پر چھاپہ

ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی ایم پی اےکے بھائی سلمان خالدکی گرفتاری کے لیے کی گئی لیکن ملزم کے گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث ٹیم واپس لوٹ گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ سلمان خالد عرف پومی بٹ کےخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ  سلمان خالد مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے سٹی صدر ہیں۔

اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو دو ٹوک جواب دے دیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کو بتا دیا ، اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے ،یو این ابزرور کی گاڑی پر حملہ انتہائی تشویشناک بات ہے ،اگر امن عامہ قائم رکھنے والوں کو ہی فائرنگ کا نشانہ بنایا جائیگا تو

یہ سفارتی آداب اور طے شدہ عالمی قوانین کی انتہائی سنگین خلاف ورزی ہو گی جس کی فوری تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یو این ابزرور کی موجودگی کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور سیز فائر معاہدوں کی خلاف ورزی سے اپنے ہیڈکوارٹر کو باخبر رکھنا ہوتا ہے ،اگر امن عامہ قائم رکھنے والوں کو ہی فائرنگ کا نشانہ بنایا جائے گا تو یہ سفارتی آداب اور طے شدہ عالمی قوانین کی انتہائی سنگین خلاف ورزی ہو گی جس کی فوری تحقیقات ہونی چاہئیں ـ انہوں نے کہاکہ پاکستان بارہا اقوام متحدہ کو باور کرواتا چلا آیا ہے کہ بھارت سیز فائر معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس کے باعث پورے خطے کے امن و امان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جسکا انہیں فوری نوٹس لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان چاہتا ہے کہ خطے میں امن و امان برقرار رہے افغان امن عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان اس میں ایک سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر ہماری توجہ مشرقی سرحد کی طرف بڑھتی ہے تو اس سے افغانستان میں امن کاوشوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جس کی ذمہ داری یقینا بھارت پر عائد ہو گی ،ہم نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے کہ ہمارے پاس ایسی ٹھوس اطلاعات ہیں

کہ بھارت کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے ،ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے،اگر بھارت نے کوئی غیر زمہ دارانہ حرکت کی تو اسے بروقت اور مناسب جواب ملے گا ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن سے

پورا خطہ مستفید ہو گا آج دنیا افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں کو سراہ رہی ہے ، افغانستان میں صورتحال بہتر ہونے سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ افغان امن عمل کی کامیابی سے نہ صرف امن قائم ہو گا بلکہ پاکستان سمیت اردگرد کے

علاقائی ممالک کیلئے معاشی استحکام کے نئے راستے کھلیں گے،مشرقی سرحد پر بگاڑ کی ذمہ داری بھی بھارت پر عائد ہوتی ہے ،5اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات انہوں نے کیے جس سے کشمیری عوام اور قیادت سخت نالاں ہے،اقلیتوں کیلئے امتیازی قوانین بھارت نے بنائے ہیں ،ای یو ڈس

انفولیب، انڈیا کرانیکلز کی رپورٹ آپ کے سامنے ہے ،ہم معاشی سفارت کاری کے ذریعے دنیا کے ساتھ معاشی تعاون کی راہیں ہموار کر رہے ہیں جبکہ بھارت اپنے منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے امن عامہ میں بگاڑ پیدا کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے سفارت خانوں کو بھی ہدایات

جاری کی ہیں کہ وہ اس نئی اطلاعات کو دنیا کے سامنے رکھیں تھنک ٹینکس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ دنیا اچھی طرح جان لے کہ بھارت کس تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں اور ہندوستان کے اندر بنیادی حقوق کو سلب کر رہا ہے اور شخصی آزادیوں کو ختم کر رہا ہے مذہبی آزادی پر قدغن لگا رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد گذشتہ کئی دہائیوں سے مقیم ہے ،میری متحدہ عرب امارات کے دورہ کے موقع پر، دوبئی کے فرمانروا اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں انہوں نے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کے

کردار کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ سراہا ،متحدہ عرب امارات کی قیادت چاہتی ہے کہ پاکستانی متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں ،میں متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کے بعد پر امید ہوں کہ وہاں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم، استعفوں کے معاملے پر واضح طور پر تقسیم ہے ،31 تاریخ بھی کوئی دور نہیں ہے اگر اپوزیشن استعفوں کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو پھر رکاوٹ کس بات کی ہے وہ اپنے استعفے اسپیکر کے پاس فوری طور پر جمع کروا سکتی ہے ،اگرچہ استعفوں کے معاملے پر بیانات تو سامنے آ رہے ہیں لیکن میرے نزدیک پی ڈی ایم کی صفوں میں عملی طور پر استعفوں کے معاملے پر بہت ابہام ہے

کرونا ویکسین لگوانے سے انسان مگرمچھ بن سکتا ہے، عورتوں کی مونچھیں اور داڑھی نکل آئیگی،برازیلی صدر کی انوکھی منطق

برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے سے انسان مگر مچھ بن سکتا ہے یا خواتین کی داڑھی نکل سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے سے برازیل میں فائزر اور بائیون ٹیک کی بنائی گئی ویکسین

کی آزمائش جاری ہے اور برازیلی صدر اسے ملک بھر میں مفت فراہم کرنے کا بھی اعلان کرچکے ہیں تاہم اب ان کی جانب سے متضاد بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وہ ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن مہم کا افتتاح کررہے تھے۔ جولائی میں کورونا کا شکار ہونے والے جیئر بولسوناروکا کہنا تھاکہ وہ خود کورونا کی ویکسین نہیں لگوائیں گے۔دوسری جانب کووڈ 19 سے شکار ہر 10 میں سے ایک فرد کو اس بیماری کی علامات کا سامنا 12 ہفتے یا اس سے بھی زائد عرصے تک ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانیہ کے محکمہ شماریات(او این ایس)کی جانب سے جاری ابتدائی رپورٹ میں سامنے آئی، جس میں لانگ کووڈ کی موجودگی کا جائزہ لیا گیا تھا۔لانگ کووڈ کی اصطلاح ایسے مریضوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو ابتدا میں تو بیماری کو شکست دے دیتے ہیں، مگر ان کی علامات کئی ہفتوں یا مہینوں بعد بھی برقرار رہتی ہیں۔اس حوالے سے حالیہ مہینوں میں کئی تحقیقی رپورٹس سامنے آئی ہیں جس میں لانگ کووڈ کا جائزہ لیا

گیا، مگر برطانوی ادارے کی تحقیق اس حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا تحقیقی کام ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے کام ابھی جاری ہے، تاہم کچھ اہم تفصیلات اس حوالے سے ضرور بتائی گئی ہیں۔اس مقصد کے لیے برطانیہ کے لاکھوں افراد کے انفیکشن سروے کے

ڈیٹا کو استعمال کیا گیا اور دریافت کیا گیا کہ نومبر 2020 کے آخری ہفتے کے دوران ملک میں ایک لاکھ 86 ہزار افراد کو لانگ کووڈ کی علامات کا سامنا تھا، جن کا دورانیہ 5 سے 12 ہفتے کے درمیان تھا۔سب سے عام علامت تھکاوٹ تھی، جس کے بعد کھانسی، سردرد، سونگھنے یا چکھنے کی

حس سے محرومی، گلے کی سوجن، بخار، سانس لینے میں مشکلات، متلی، ہیضہ اور پیٹ درد نمایاں تھے۔اس رپورٹ کے حوالے سے ایکسٹر میڈیکل اسکول کے ڈاکٹر ڈیوڈ اسٹرین کا کہنا تھا کہ ابتدائی ڈیٹا تشویشناک ہے۔دیگر رپورٹس میں یہ دیکھا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے نتیجے میں مختلف ذہنی

مسائل جیسے انزائٹی یا ڈپریشن کا خطرہ بیماری کے 3 ماہ کے اندر زیادہ ہوتا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 10 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا اور ایسی نوول اسکیننگ تیکنیک کا استعمال کیا گیا جو پھیپھڑوں کو پہنچنے والے ایسے نقصان کو شناخت کرسکیں جو روایتی اسکین سے ممکن نہیں۔

آج جے یو ائی میں پیسے والے کوآگےلایا جارہا ہے

جمعیت علما اسلام کے سابق ترجمان حافظ حسین نے کہا کہ آج جے یو ائی میں پیسے والے کو آگے لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا شیرانی اور مولانا گل نصیب خان بھی پارٹی قیادت سے مایوس ہے اور پالیسیوں سے تنگ ہیں ۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ میرے پارٹی رکنیت فارم پر مفتی محمود نے دسخط کئے تھے پارٹی میں مولانا فضل الرحمان سے پہلے میں آیا تھا ،فضل الرحمان 1980 جبکہ 1973 سے پارٹی میں ہوں ۔ انکا کاکہنا ہے کہ جمعیت موروثی

جماعت بن چکی ہے ، اب نظریاتی لوگوں کو برداشت نہیں کیا جارہا مجھے جے یو یو ائی کی ترجمانی سے ہٹا دیا گیا ہے تاہم کارکن ابھی بھی ہوں۔ادھر حافظ حسین احمد نے بھی کہا ہے کہ اب جے یوآئی میں نظریاتی لوگ نہیں رہے۔ میں مولانافضل الرحمان سےپہلے سے اس پارٹی کا رکن ہوں، وہ 1980سے جبکہ میں 1973سے پارٹی کا رکن ہوں۔ میری پارٹی رکنیت پرمفتی محمود نے دستخط کیے تھے۔ جبکہ دوسری جانب ۔افسوس کے پارٹی رہنمائوں نے وضاحت دی کہ میری زبان پھسل گئی ۔میں جانتا ہوں

کہ کون پھسلا ہے اور کتنے میں پھسلا ہے۔جےیوآئی میں علم بغاوت بلند ہو گیا ہے اور مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔اپنے ایک حالیہ بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ جے یو آئی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔ اصل جے یوآئی جمعیت علمائے پاکستان ہے۔ انھوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحما ن جھوٹ بولتےہیں۔ انھیں جھوٹ بولنےکی عادت ہے۔وہ خود سلیکٹڈ ہیں اور عمران خان کو سلیکٹڈ کہتے ہیں۔ انھوںنے یہ بھی کہا ہے کہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی تحریک ہے۔ مفادات ختم توسمجھو پی ڈی ایم بھی ختم

تیسرا ٹی20: پاکستان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیپیئر میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے میچ کے لیے تیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور وہاب ریاض کی جگہ محمد حسنین اور عبداللہ شفیق کی جگہ حسین طلعت کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے ایسے لوگ جو فالورز بڑھانے کے لیے موت کا ناٹک کرنے لگے

ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے ذریعے عام افراد اپنی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈيا پر شئير کرتے ہیں۔ٹک ٹاک ایپلی کیشن میں صلاحیت لوگ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے نہ صرف بڑی تعداد میں لوگوں کو فالورز بنا لیتے ہیں بلکہ اپنے ان فالورز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پیسے بھی کما رہے ہیں-متعلقہ خبرسال 2020 میں رخصت ہونے والے اداکار جو جاتے جاتے دنیا کو مایوس کر گئے

اس سال پاکستانی اور بھارتی فلم انڈسٹری کو بھی بڑے نامور اداکار،…خیال رہے کیونکہ ٹک ٹاک پر اب لوگ اپنے فالورز بڑھانے کے لیے اپنی جھوٹی موت کا اعلان کرنے جیسے گھٹیا ہتھکنڈے بھی استعمال کر رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔یاد رہے کہ ٹک ٹاک نامی ایپلی کیشن جو کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں بین کر دی گئی تھی اس کو اس کمپنی کی جانب سے یقین دہانی کروانے کے بعد دوبارہ سے کھول دیا گیا۔کچھ ایسے ٹک ٹاکر جنہوں نے جھوٹی موت کے اعلان سے اپنے فالورز کی تعداد بڑھانے کی کوشش کی ایسے افراد کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے۔1: بیوی نے شوہر کے مرنے کی جھوٹی خبر پھیلا دیکچھ ماہ قبل ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی آئی ڈی سے ان کی بیگم نے ایک ویڈيو شئير کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ان کے شوہر کی موت ہوگئی ہے-تاہم اتنی جوان موت پر قدرتی طور پر ہمدردی کے سبب ان کی یہ ویڈیو دیکھتے دیکھتے وائرل ہو گئی اور اہل علاقہ ان کے گھر تعزیت کے لیے پہنچنا شروع ہو گئے جہاں جا کر ان کو پتہ چلا کہ عادل راجپوت زندہ ہیں اور ان کی بیوی نے صرف فالورز کے حصول کے لیے یہ ویڈیو بنائی جس پر لوگوں نے انہیں سوشل میديا پر بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا-2: اپنی موت کو استعمال کرو اور خبر کو پھیلاؤاس قسم کا دوسرا واقعہ حالیہ دور میں ایک اور ٹک ٹاکر کے حوالے سے سامنے آیا جس کا نام نائلہ جٹ ہے۔ ٹک ٹاکر نائلہ جٹ نے ایک تصویر شئير کی جس میں وہ کفن میں ہیں اور دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مری ہوئی ہیں اور اس تصویر کو شئير کرتے ہوئے لوگوں نے نائلہ جٹ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایک غیر محفوظ مقام قرار دیا گیا ہے-اس کے بعد نائلہ جٹ کا ایک ویڈيو پیغام سامنے آیا جس میں انہوں نے اس تصویر کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ چونکہ ان کا موبائل خراب ہو گیا تھا تو ان کی یہ تصویر کسی اور نے شئير کی ہے اور اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے-مگر اس کے بعد ان کی ایک آڈیو چیٹ بھی وائرل ہوئی جس میں ان کا یہ کہنا تھا کہ بناؤ بناؤ ویڈیو بناؤ میرے مرنے کا فائدہ اٹھاؤ لوگ بھی مرتے ہیں اور میں بھی مر کے زندہ ہو سکتی ہوں- اس کے بعد انہوں نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ اب اس کا ٹرینڈ چلانا ہے-واضح رہے کہ آج کل صرف فالورز کی تعداد میں اضافہ کے لیے لوگوں نے ہر بات کا مزاق بنانے کے ساتھ ساتھ موت کا بھی مزاق بنا دیا ہے۔

ایسی مہلک بیماری جس کے علاج میں استعمال ہونیوالے انجیکشن کی قیمت 36 کروڑ روپے سے زائد ہے، یہ بیماری کرونا ہے یا کوئ اور۔۔۔۔۔۔۔۔عوام کے لیے پریشان کن خبر

برطانیہ میں ایک 8ماہ کا بچہ جینیاتی بیماری ’سپائنل مسکولر اٹروفی‘ (Spinal Muscular Atrophy)میں مبتلا ہے اور اس دوا کے ایک انجکشن کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ سن کرہی آدمی کے ہوش اڑ جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس بچے کا نام ایڈورڈ ہے۔کولچیسٹر کی رہائشی 29سالہ میگن ویلز اور 36سالہ جان ہال کے

ہاں پیدا ہونے والے اس بچے میں جب ڈاکٹروں نے اس جینیاتی بیماری کا انکشاف کیا تو میگن اور جان کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ ایک طرف بچے کی بیماری اور دوسری طرف اس بیماری کی دوا کی قیمت حیران کن حد تک زیادہ، کہ اسے دنیا کی مہنگی ترین دوا کہا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس بیماری کی دوا کا نام ’Zolgensma‘ ہے جس کے ایک انجکشن کی قیمت

17لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 36کروڑ 39لاکھ روپے )ہے۔ میگن اور جان کا کہنا ہے کہ ”ایڈورڈ کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کی خبر بجلی بن کر ہم پر گری، جس نے ہمیں اندر سے توڑ کر رکھ دیا لیکن ہم حوصلہ نہیں ہاریں گے۔ دوا کی قیمت جتنی بھی ہو، ہمارے بیٹے کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہو سکتی اور ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح یہ رقم اکٹھی کر سکیں۔“واضح رہے کہ اس بیماری کی ’ٹائپ 1‘ سب

سے زیادہ خطرناک، بلکہ جان لیوا ہوتی ہے، جس میں وقت کے ساتھ ساتھ بچے کے مسلز ناکارہ ہو جاتے ہیںا ور بالآخر بچہ زیادہ سے زیادہ 2سال کی عمر تک پہنچ کر موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ 3سال قبل تک اس بیماری کا کوئی علاج نہیں تھا۔ تاہم اب اس کی دوا تیار ہو چکی ہے مگر اس کی قیمت حیران کن حد تک زیادہ ہے۔ اس دوا کی ایک خوراک ہی بیماری سے عضلات کو پہنچنے والے نقصان کو روک دیتی ہے اور بچہ صحت مند ہو جاتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا جاہل ترین ملک کون سا ہے؟جان کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

دنیا کے سب سے زیادہ جاہل ترین 10 ممالک کے اقوام کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جاہل ترین ممالک میں بھارت کا پہلا نمبر ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ سروے میں یہ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ جاہل ترین ممالک کے اقوام کے بارے بتایا گیا ہے ، اس میں بھارت کو سب سے زیادہ جاہل ترین ملک قراردے گیا ، فہرست میں چائینہ دوسرے ،تائیوان تیسرے جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر ہیں ۔فہرست میں امریکہ کو پانچواں نمبر دیا گیا ہے جبکہ برازیل کا چھٹا، تھائی لینڈ کا ساتواں ، سنگاپور کا آٹھواں ،ترکی کا نواں اور انڈونیشیا کا دسواں نمبر ہے ۔پہلے دس ممالک میں پاکستان کا نام نہیں ہے ۔ جبکہ بھارت جہالت میں اول رہا’

اپنا موبائل چیک کرلیں ورنہ یکم جنوری 2021 سے ان موبائل فون پرواٹس اپ نہیں چلے گا

دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کو پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل فونز کے صارفین 2021 میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہیکہ 31 دسمبر 2020 کے بعد جس آئی فون کا آپریٹنگ

سسٹم آئی او ایس سیون (iOS9) سے پرانا ہوگااس پر واٹس ایپ کی سروس دستیاب نہیں ہوگی اور اسی طرح جس اسمارٹ فون میں اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم ہوگا وہ بھی واٹس ایپ کی سہولت سے مستفید نہیں ہوسکے گا۔واٹس ایپ کی جانب سے صارفین سے کہا گیا کہ وہ بلاتعطل سروس کے لیے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اپنے اسمارٹ فونز میں اپ گریڈ کروالیں۔ رپورٹ کے

مطابق آئی فون صارفین جن کے پاس آئی فون 4ایس، آئی فون 5 اور 5 ایس، آئی فون 6 اور 6 ایس ہے وہ اپنے اسمارٹ فونز میں جلد ازجلد آئی او یس کا جدید ترین ورڑن اپ گریڈ کرالیں یاکم ازکم iOS9 تو ضرور کروالیں ورنہ 31 دسمبر کے بعد وہ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض اسمارٹ فونز میں اب بھی اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال ہورہا ہے، اس لیے انہیں بھی اسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔


شیخ رشید کے ساتھ وائرل تصاویر میں لڑکی کون ہے؟منظر عام پر آگئ

معروف صحافی و تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل شیخ رشید کی ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں انہیں نازیبا حرکات کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، کچھ تصاویر میں شکل نہیں دکھائی گئی تھی اور کچھ میں لڑکیاں شیخ رشید کے ساتھ کھڑی ہوئی نظر آئیں، سمیع ابراہیم نے کہا

کہ ہم نے اس لڑکی کو تلاش کر لیا جس لڑکی کی تصویر شیخ رشید کے ساتھ ہے، ہم ان تصاویر کی حقیقت جاننا چاہتے تھے، کیا واقعی یہ ان کی تصاویر ہیں یا پھر ان تصاویر کی وجہ سے انہیں ڈرانے کی کوشش تو نہیں کی گئی، ان پر کوئی دباؤ تو نہیں ہے مقصد صرف یہ تھا

کہ یہ جانیں کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔ سمیع ابراہیم نے لڑکی کا اصل نام بتانے کی بجائے اس کا فرضی نام زاہدہ رکھا اور اسے زاہدہ کہہ کر پکارا، لڑکی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں تو دیکھ کر میں حیران رہ گئی کیونکہ میرا چہرہ فوٹوشاپ کیا گیا، سمیع ابراہیم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لڑکی نے کہا کہ میں شیخ رشید کو جانتی ہوں اور ان کے ساتھ وزارت میں ملاقات ہو چکی ہے اس موقع پر تصویر بھی بنوائی۔ لڑکی نے کہا کہ شیخ رشید معروف شخصیت ہیں، لوگ سیلفیاں بھی ان کے ساتھ بناتے ہیں، میری تصویر کی بنیاد پر اب فوٹو شاپ کیا گیا لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں۔ لڑکی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے شیخ صاحب سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا، لیکن لوگوں کے فون آئے اور لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا، میری تصاویر ایڈٹ کی گئیں، میں شیخ رشید کو دو سال سے جانتی ہوں، لڑکی نے کہاکہ جیسا کہا جا رہا ہے ایسا کچھ بھی نہیں ہے، شیخ رشید ایک مشہور شخصیت ہیں، لوگ ان تصویروں کی وجہ سے مجھ پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ بیڈ والی

لڑکی اور ساتھ کھڑی ہونے والی لڑکی تم ہی ہو، لیکن میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں شیخ رشید کے ساتھ کھڑی ضرور ہوں لیکن بیڈ والی تصویریں میری نہیں ہیں۔ لڑکی نے ان تصویروں کے وائرل کرنے کو شیخ رشید کے وزیر داخلہ بننے پر ہضم نہ ہونا قرار دے دیا، یہ شیخ رشید کے خلاف پروپیگنڈا کیا

جا رہا ہے تاکہ ان کو اس کرسی سے ہٹایا جائے۔