پاکستان کی معروف صحافی، نیوز اینکر اور ٹاک شو کی میزبان غریدہ فاروقی نے عورت مارچ کو اس سال ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”کورونا کی پاکستان میں تیسری لہر۔ کیسز خطرناک حدتک بڑھ رہے۔ ذمہ دار شہری ذمہ دار عورت ہونے کے ناطے میں سمجھتی ہوں اِس سال عورت مارچ کو ملتوی ہونا چاہئیے”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ SOPs کا پرچار کیا جا رہا ہےجو بہت اچھی بات ہے مگر جہاں gathering ہو وہاں خطرہ رہتا ہے۔ دنیا بھر میں خواتین نے pandemic کے خلاف سب سے زیادہ ذمہ داری دکھائی ہے۔

ایک اور ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے غریدہ فاروقی نے خواتین کو ان کے عالمی دن پر مبارکباد پیش کی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *