لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان آ کر اسلام قبول کرنے والی کینیڈین بلاگر نے لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے والی کینیڈین بلاگر روزی گیبریل نے اپنے پاکستانی مداحوں کو زبردست سرپرائز دیا ہے۔

روزی گیبریل نے پاکستانی نوجوان سے شادی کر لینے کا اعلان کیا۔انہوں نے لاہور سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست عدیل میر سے شادی کی ہے۔ ان کی جانب سے شوہر کے ہمراہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ روزی گیبریل کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں سوچا کہ میں پاکستان آﺅں گی اور کسی کے پیار میں مبتلا ہو جاﺅں گی۔ واضح رہے کہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی روزی گیبریل پاکستان میں قیام کے دوران دین اسلام سے متاثر ہو کر مسلمان ہو گئی تھیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *