اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے جب سیاست شروع کی تو 7 سال ایک کلاشنکوف کے کیس میں جیل کاٹی ،حمزہ شہباز بھی رہا ہوجائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نےسینیٹ انتخابات کے حوالے سے کہا کہ مجھےاللہ سے پوری امید ہے حفیظ شیخ کامیاب ہوں گےمیں 50فیصد پرمیدہوں سندھ اور کےپی میں جس کاجو ممبر ہےوہ الیکٹ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارےامریکااور چین کےساتھ بہتر تعلقات ہیں ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںاس کیلئےضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاحت کوفروغ دیناہے،10سال کیلئےپاسپورٹ کردیااورفیس آدھی کردی ہے30 روزمیں وزارت داخلہ ویزاجاری کردے گی پورے ملک میں آن لائن ویزا جاری کردیاگیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ فیٹف کے27میں سے23نکات پورےہوگئے، وزارت داخلہ کومبارکبادپیش کرتاہوں،42ممالک کی پاکستان میں نیول ایکسرسائزہوئی ہے۔ نہوں نے مزید کہا کہایف آئی اےسےکالی بھیڑوں کونکالا جائےگا، 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *