اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) شبلی فراز کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔عمران خان اس مقصدکے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم نے جان لیا کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے اہم معاملے پر کون تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہے۔شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی جبکہ عمران خان  انتخابی عمل میں شفافیت  کیلئے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *