محبت کرنے کے لیے نہ تو عمر کی کوئی قید ہوتی ہے اور نہ ہی اس کی کوئی سرحد یا شرط ہوتی ہے ایسی ہی محبت کرنے والی اس جوڑی کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے جو کہ بظاہر دیکھنے میں بہت چھوٹے ہیں مگر ان کے محبت کرنے والے دل ایک دوسرے کی محبت میں کسی بھی عام جوڑے کی طرح بہت بڑے ہیں- اور اس جوڑے کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کے مختصر ترین جوڑے کے خطاب سے بھی نوازہ گیا ہے ۔ پاولو اور کیٹیوسیا کا تعلق برازیل سے ہے اور ان پاولو کا قد صرف 90 سینٹی میٹر جب کہ کیٹیوسیا کا قد صرف 91 سینٹی میٹر ہے-

پہلی ملاقات
اس جوڑے کا تعلق ایک دوسرے سے سوشل میڈيا کے ذریعے آن لائن ہوا پاولو کیٹیوسیا کو دیکھ کر پہلی نظر ہی میں اس کی محبت میں گرفتار ہو گیا- مگر کیٹیوسیا کو پاولو ایک بہت ہی بور انسان محسوس ہوا اور اس کے فوری اظہار محبت نے اسے الجھن میں ڈال دیا نتیجے کے طور پر اس نے اسے اٹھارہ ماہ تک بلاک کر دیا اور اس سے ہر قسم کے رابطے ختم کر دیے-

پاولو کی کوششوں کی کامیابی
پاولو کو اپنی محبت پر یقین تھا اور اس نے کیٹیوسیا کو ہر طرح سے اپنی محبت کا یقین دلایا اور اٹھارہ مہینے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں- یہاں تک کہ وہ اپنے تعلقات کے درمیان موجود برف کو اپنی محبت سے پگھلانے میں کامیاب ہو گیا اور بلآخر کیٹیوسیا نے اسے ان بلاک کر دیا اور اس طرح ان کی باقاعدہ بات چیت کا آغاز ہو گیا-

دونوں برازیل کے الگ الگ شہروں کے رہائشی تھے جس کی وجہ سے ان کی یہ محبت آن لائن چیٹنگ ہی تک محدود تھی جو کہ کئی سال تک اسی طرح چلتی رہی مگر کیٹیوسیا نے اپنے آبائی شہر کو چھوڑ کر پاولو کے شہر میں رہنے کا فیصلہ کر لیا-

اس موقع پر آٹھ سال کی اس طویل دوستی کو پاولو نے اپنے دوستوں اور خاندان والوں کے سامنے کیٹیوسیا کو پرپوز کر کے باضابطہ طور پر ایک رشتے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا اور انہوں نے فوری طور پر شادی کر لی-

دنیا کے مختصر ترین جوڑے کا اعزاز
اس جوڑے کو شادی کے بعد دنیا کا مختصر ترین جوڑا قرار دیا گیا اور 2016 میں اس جوڑے کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کے مختصر ترین جوڑے کے خطاب سے نوازا گیا-

خاص جوڑے کی عام محبت
اس جوڑے کا یہ ماننا ہے کہ ان کی شادی شدہ زندگی بھی بالکل عام جوڑوں کی طرح ہے جس میں محبت بھی ہے تکرار بھی ہےاور اس کے بعد پیار بھری صلح بھی ہے- کیٹیوسیا کسی حد تک غصے والی اور جلد ناراض ہو جانے والی ہے جب کہ پاولو بہت ٹھنڈے مزاج کا معاملہ فہم انسان ہے اور کیٹیوسیا کی ساری ناراضگی کو بہت پیار سے نبھاتا ہے-

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *