کراچی (نیوز ڈیسک  )الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کو سینیٹ انتخابات لڑنے کے لیے نااہل قرار دیدیا۔

ریٹرننگ افسر نے رؤف صدیقی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے، ریٹرنگ افسر نے اعتراض اٹھایا تھا کہ رؤف صدیقی کی گریجویشن کی تعلیم سولہ سال برس کی نہیں ہے، روف صدیقی نے بی اے کر رکھاہے لیکن دو سال والی بی اے ڈگری ہے، جس پر رؤف صدیقی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا ۔

تاہم الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی اپیل مسترد کر دی ، رؤف صدیقی کے وکیل الیکشن ٹریبونل کو مطمئن نہ کر سکے جس کے باعث الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *