• لاہور (نیوز ڈیسک  )پنجاب بھر میں رحمت اللعالمینﷺاسکالر شپ پروگرام کا آج سے آغاز ہوگا ، جس میں طلبا آن لائن نظام کے تحت درخواست جمع کرا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت کا ایک اور احسن اقدام سامنے آیا ، پنجاب بھر میں رحمت اللعالمینﷺاسکالر شپ پروگرام کا آج سے آغاز ہوگا ، جس کے تحت صوبے کے ہونہار و مستحق طلبہ کوا سکالر شپ دی جائے گی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کریں گے ، اس پروگرام کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔اس حوالے سے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمینﷺاسکالر شپ ذہین،ضرورت مند طلبہ کیلئےانقلابی قدم ہے، طلبہ آن لائن نظام کے تحت درخواست جمع کرا سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ رحمت اللعالمین ﷺاسکالر شپ میں ہر سال اضافہ کیا جائے گا، طلبہ کے کوائف کی آن لائن تصدیق ہوگی اور وظیفہ بینکنک چینلز کے ذریعے طلبہ کو دیا جائے گا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *