فیصل قریشی کی زندگی میں شامل ہونے والے ننھے سے فرمان گھر بھر کی جان ہیں۔۔۔بلکہ انڈسٹری میں بھی لوگ ان کی پیاری سی مسکراہٹ کے دیوانے ہیں۔۔۔فرمان کے حوالے سے فیصل قریشی بہت زیادہ خوش اور پر سکون رہتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ وہ اس ننھے سے کھلونے کو زیادہ سے زیادہ وقت دیتے ہیں تو ان کے دن بھر کی تھکن اتر جاتی ہے۔،
اس کا چلنا، اس کا دانت نکلنا، اس کی چھوٹی چھوٹی شرارتیں سب ہی ان کے دل کو بھاتی ہیں ۔۔۔اور اب جبکہ وہ ایک سال کے ہونے والے ہیں تو فیصل قریشی اور ان کی بیگم نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔۔۔پہلے تو کیک اسمیش کا فوٹو شوٹ ہوا جس میں پوری فیملی نے ایک دوسرے کے ساتھ میچنگ کی اور بہت ہی جادوئی سا منظر لگا ۔۔۔جیسے نیلے بادلوں میں خوشیاں اتر آئی ہوں۔۔۔دیکھئے کچھ تصاویر

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *