جانور آخر جانور ہی ہوتا ہے، جنوبی افریقا کے کھلے جنگل میں ایک شخص کی درندے کو پیار کرنے کی کوشش نہایت مہنگی پڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنوبی افریقا کے ایک وائلڈ لائف پارک میں موجود شخص نے شیرنی کو پیار کرنے کی کوشش کی مگر اس شخص کی یہ کوشش اُسے مہنگی پڑ گئی۔

پیٹر نامی شخص وائلڈ پارک میں شیرنی کے سر پر پیار سے ہاتھ پھیر رہا تھا، اس دوران پیٹر کی اہلیہ اس منظر کو موبائل کیمرے میں قید کر رہی تھی، لیکن پھر جو ہوا اسے دیکھ کر اہلیہ کی بھی چیخیں نکل گئیں۔

اس شخص نے باریک جالی میں ہاتھ ڈال کر شیرنی کے سر پر ہاتھ پھیرنا چاہا تاہم شیرنی نے پیار کے لیے بڑھنے والا اس کا ہاتھ جبڑوں میں جکڑ لیا اور اسے جھنجھوڑنے لگی۔

یہ منظر دیکھ کر اس شخص کی اہلیہ بھی خوف سے چیخ پڑیں، پیٹر نے جلدی سے اپنا ہاتھ شیرنی کے منہ نکالنے کی جدوجہد شروع کی اور یہ اس کی خوش قسمتی تھی کہ جلد ہی اس کا ہاتھ شیرنی کے جبڑوں سے آزاد ہو گیا لیکن ذرا سی دیر میں وہ لہو لہان ہو چکا تھا، واقعے کے فوری بعد پیٹر کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

اکثر لوگ جانوروں کو پیار کرتے ہیں، لیکن جنگلی درندوں کو بھی پیار کرنے کی جرات کرنا ہمت کا کام ہے تاہم ایسی ہمت دکھانا مہنگا بھی پڑ سکتا ہے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص شیر کے سر پر مزے سے ہاتھ پھیر رہا ہے لیکن جیسے ہی وہ شیرنی کو پیار کرنے کے لئے ہاتھ بڑھاتا ہے تو شیرنی اس کا ہاتھ جکڑ لیتی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *