ناریل صحت کے لئے قدرت کی جانب سے عطا کیا گیا ایک انمول تحفہ ہے جو بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ قدرتی طور پر ایک مٹر سے تھوڑے بڑے سائز کا ناریل کہاں پایا جاتا ہے؟

نہیں! تو آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ایک ایسے ناریل کے بارے میں جو سن کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔

عمومی طور پر ناریل ایک بڑے سائز کا اور وزنی پھل ہے جس کے اندر پانی بھی موجود ہوتا ہے تاہم جنوبی امریکا کے ملک ”چلی” میں ایک خاص قسم کا پھل پایا جاتا ہے جس کا نام ‘کوکیٹوس’ ہے اور یہ ایک عام ناریل کی ہی طرح ہے بس فرق اتنا ہے کہ یہ سائز میں عام ناریل سے بے حد چھوٹا ہوتا ہے۔

اس پھل کا ظاہری شکل بھی عام ناریل کی طرح باہر سے بھوری اور سخت جبکہ اندر سے سفید ہوتی ہے جبکہ اس کا زائقہ بھی بلکل ناریل جیسا ہی ہوتا ہے۔

اس منفرد چھوٹے ناریل کو چلی کے لوگ وائن اور سیرپ بنانے میں استعمال کرتے ہیں جب کہ اسے متعدد میٹھوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *